کیراباؤ کپ فٹبال: آسٹن ولا نے لیورپول کو پانچ صفر سے ہرا کر بستر گول کر دیا

Last Updated On 18 December,2019 09:03 am

برمنگھم: (دنیا نیوز) کیراباؤ کپ فٹبال میں آسٹن ولا نے کوارٹر فائنل میں محمد صلاح کی ٹیم لیورپول کو پانچ صفر سے ہرا کر بستر گول کر دیا، کوجیا نے دو بار کامیابی سمیٹی۔

وِلا پارک میں فٹبال کے بڑے ایونٹ کا بڑا معرکہ لیورپول اور آسٹن وِلا کے درمیان ہوا۔ میزبان ٹیم نے 14ویں منٹ گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی، خطرے کی گھنٹی بجائی، تین منٹ بعد اون گول سے اسکور ڈبل ہو گیا۔

نوجوان کوجیا نے دو بار بال کو جال میں ڈال کر اسکور چار صفر کر دیا، سپر اسٹار محمد صلاح کی ٹیم لیورپول کا مایوس کن کھیل، کمزور دفاع پر پانچواں گول ہوا، ینگ اٹیک کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

ناک آؤٹ مرحلہ میں ہار کر ایونٹ سے آؤٹ ہونے کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا، پانچ صفر کی بڑی کامیابی سے آسٹن ولا کو کیراباؤ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا ٹکٹ ملا۔