قطر: لیور پول حریف فلیمینگو کو ہرا کر پہلی بار فیفا کلب ورلڈکپ کی چیمپئن بن گئی

Last Updated On 22 December,2019 09:02 am

دوہا: (دنیا نیوز) قطر میں فٹبال کا بڑا معرکہ، سپر سٹار محمد صلاح کی ٹیم لیور پول حریف فلیمینگو کو ہرا کر پہلی بار فیفا کلب ورلڈکپ کی چیمپئن بن گئی، انجری ٹائم میں فرمینو کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دوحہ میں کلب فٹبال ورلڈکپ کا فائنل، لیورپول اور برازیلی ٹیم فلیمینگو مدمقابل ہوئیں۔ بڑے معرکے کے بڑے ششکے، فُل ایکشن گیم سے ہاؤس فُل تماشائی محظوظ ہوئے۔

تابڑ توڑ حملے، پہلے اور پھر دوسرے ہاف میں بھی ناکام رہے، اضافی وقت یعنی انجری ٹائم میں نوجوان روبرٹو فرمینو کا خوبصورت گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

سپر سٹار محمد صلاح اسکور سے تو محروم رہے لیکن ان کی ٹیم لیورپول پہلی بار کلب کی عالمی چیمپئن بن گئی، فاتح کھلاڑیوں نے بڑی جیت کی بڑی خوشی منائی۔