دوحا: (دنیا نیوز) قطر کے قومی دن کے موقع پر پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔
دنیا نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے 3 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے برادر ملک قطر کے قومی دن کے موقع پر شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔ شائقین نے فخرِ پاکستان جے ایف 17 طیاروں کو افق سے نمودار ہوتے دیکھ کر والہانہ انداز میں داد دی۔
PAF JF-17 Thunder participate in flypast on National Day of Qatar https://t.co/Yqdiqn16bo
— PAF Falcons (@PAF_Falcons) December 18, 2019
امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اور انکے والد سابق امیر قطر حماد بن خلیفہ الثانی نے ہزاروں شہریوں کے ہمراہ قطر کے قومی دن پر منعقدہ پریڈ دیکھی۔
امیری فورسز، فضائیہ، آرمی اور پولیس کے مختلف ونگز سمیت قطر کے تمام فوجی اور سول دفاع کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔
پاک فضائیہ کے پائلٹس اور زمینی عملہ پر مشتمل دستہ قطر کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے امیر قطراور وزیراعظم کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔