دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں امریکی رنر نے چار سو میٹر رکاوٹ ریس میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہائی جمپ میں میزبان ملک کے عیسیٰ بارشم گولڈ میڈلسٹ بن گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم دوحہ میں ورلڈ اتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں، ویمن چار سو میٹر رکاوٹ ریس میں امریکا کی دلیلہ محمد نے مقررہ فاصلہ باون اعشاریہ ایک چھ سیکنڈ میں طے کر کے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ لیا۔
مینز ہائی جمپ میزبان ملک کے عیسیٰ بارشم گولڈ میڈلسٹ بن گئے، خوب خوشی منائی۔ چار سو میٹر مینز دوڑ میں سپر سٹار سٹیون گارڈینر نے تجربہ کاری دکھائی اور بڑی جیت کو گلے لگایا۔
WHAT A NIGHT! #WorldAthleticChamps
— Chris Brown (@ChrisBrownSport) October 4, 2019
Muhammad 52.16s 400mH WORLD RECORD
Barshim 2.37m fairytale gold in front of home fans
Perez finally wins Discus gold after 2x 4th places
Kipruto defends steeplechase title & Kenyan pride by 0.01s
Gardiner 43.48s goes 6th on 400m all-time list
مینز تین ہزار میٹر کی مشکل دوڑ میں کینیا کے کیپروٹو Kipruto نے تمام مراحل پار کر فتح کے ساتھ اسے یادگار بنا لیا، ڈسکس پھینکنے کا ٹائٹل کیوبا کی یائمی پیرز کے نام رہا۔