قطر امن کانفرنس، طالبان اور حریف گروپوں کی تشدد کم کرنے کی یقین دہانی

Last Updated On 09 July,2019 08:05 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر میں ہونے والی افغان انٹرا امن کانفرنس میں طالبان اور حریف گروپوں نے افغانستان میں تشدد کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ امریکا اور افغان طالبان میں براہ راست مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

دوحہ میں انٹرا افغان امن کانفرنس میں بڑی پیش رفت، طالبان اور ذاتی حیثیت سے شریک حکومتی نمائندوں نے افغانستان میں تشدد کم کرنے کا عہد کیا اور

امن کے لیے اقدامات اٹھانےکی یقین دہانی کرا دی۔ طالبان نے اس سے قبل حکومتی نمائندوں سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔

افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان کانفرنس کی کامیابی کے بعد معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکا اورافغان طالبان میں براہ راست مذاکرات آج سے دوحہ میں شروع ہوں گے۔