پاکستان کو قطر سے پچاس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی

Last Updated On 30 June,2019 03:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قطر کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت پچاس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔

قطر سے ملنے والی رقم سرمایہ کاری اور ڈپوزٹ کی شکل میں پاکستان آئے گی، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر چودہ ارب اسی کروڑ ڈالر پر پہنچ جائیں گے جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

قطرکے امیر شیخ تمیم حماد الثانی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا جس کے دوران سرمایہ کاری اور قرضوں کی مد میں 3 ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔