امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

Last Updated On 23 June,2019 01:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل بریکنگ امیر قطر نورخان ایئربیس پہنچے تو انھیں مایہ ناز پاکستانی طیاروں جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں پر بریفنگ دی گئی۔

امیر قطر اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہو گئے، نورخان ائیربیس پر انھیں اعلی حکام نے الوداع کہا۔ اس سے پہلے شیخ تمیم بن حمد الثانی جب نورخان ائیربیس پہنچے تو انھیں پاک فضائیہ کے سینئر افسران نے پاکستان میں تیار کردہ تربیتی مشاق طیارے اور لڑاکا طیارے جے ایف 17 پر بریفنگ دی۔

شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جے ایف 17 طیارے کے کاک پٹ کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے بعد اس کی کارکردگی کو سراہا۔