دو سال بعد تعلقات میں بریک تھرو، قطری امیر سعودی عرب پہنچ گئے

Last Updated On 30 May,2019 03:10 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) قطر کی پہلی پرواز دو سال کے عرصے کے بعد سعودی عرب میں لینڈ کر گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دو سال قبل قطر اور سعودی عرب میں تنازع پیدا ہوا جس کے بعد سعودی عرب اور دیگر گلف ممالک نے قطر کیساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو منقطع کر لیا تھا۔

2 سال کے بعد سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں بریک تھرو ہوا اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا طیارہ سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔

 

قطر ایئرویز نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ قطر ایئرویز کا طیارہ خلیجی بحران اور قطر پر پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سعودیہ نے قطر کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

یاد رہے کہ سعودی عرب نے قطر کے امیر کو ایران کیساتھ کشیدگی کے بعد او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے سعودی عرب چاہتا ہے کہ ایران کیساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے قطر اپنا کردار ادا کرے کیونکہ عرب ممالک میں قطر واحد ملک ہے جس کے ایران کیساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات موجود ہیں۔