لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی عدالت نے قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم پر آسٹریلیا کے برکلیز بینک سے کمیشن لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
عدالت میں پیش کئے گئے برکلیز کے ریکارڈ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ قطرکے سابق و زیراعظم حمد بن جاسم کو بینک کے ایک عہدیدار نے خفیہ طورپر 20 کروڑ 22 لاکھ آسٹریلوی پاؤنڈ کا چیک دیا تھا۔ یہ رقم اس وقت دی گئی جب بینک مالیاتی بحران سے دوچار تھا اس بحران سے نکلنے کے لیے قطری سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے ایسا کیا گیا۔
عدالت میں دائر کردہ درخواست میں برکلیز بینک کے چار سابق عہدیداروں کے خلاف خطرناک دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ برکلیز بینک کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے 11 ارب 80 کروڑ آسٹریلوی پاؤنڈز کا ہنگامی ریسکیو پلان بنایا گیا تھا۔