دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں مزدوروں نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا جس کے بعد احتجاج ہنگامے کی شکل اختیار کر گیا۔
دارالحکومت دوحہ میں بھارت اور سری لنکا کے سینکڑوں مزدوروں نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر مونڈیال کمپنی کی تنصیبات اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے لیے مختلف سٹیڈیمز اوردیگر تنصیبات کی تعمیر کا کام کرنے والے مزدوروں نے مظاہرہ کیے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ قطر کے لیبر قوانین کو پامال کرتے ہوئے دن رات کام لیا جارہا ہے۔
معاہدے کے مطابق مناسب رہائش اور کھانا فراہم نہیں کیا جارہا۔ ایک ایشیائی نوجوان نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ہمارے دوست انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔