دوحہ: (دنیا نیوز) زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔
افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل 3 روز مثبت مذاکرات ہوئے، آئندہ 2 دن کے دوران فریقین آپس میں مشاورت کریں گے۔
زلمے خلیل زاد کے مطابق فریقین چار اہم امور پر مشاورت کر رہے ہیں اور انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہو رہا ہے۔