ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے عرب سمٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تاہم اجلاس میں قطر کو مدعو نہیں کیا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 سے قطر کا معاشی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ کے مطابق انہیں سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، سعودی عرب نے عرب سمٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس کا مقصد سعودی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے خطے پر اثرات کا جائزہ لینا ہے۔
یاد رہے کہ سال 2017 سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کا معاشی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔