افغان طالبان مخالف گروپوں سے بات چیت پرآمادہ ، مذاکرات آئندہ اتوار قطر میں شیڈول

Last Updated On 02 July,2019 06:36 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آ گئی، افغان طالبان نے اپنے مخالف گروپوں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، بات چیت آئندہ اتوار کو قطر میں ہو گی۔

افغانستان میں دو دہائیوں سے جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات کی ایک اور کوشش کی جا رہی ہے، افغانستان سے امریکی فوج کے اںخلا اور قابل عمل سیاسی ڈھانچے کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے مذاکرات کا نیا دور قطر میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اُدھر امریکی اور جرمن حکام نے اعلان کیا ہے کہ افغان طالبان نے حریف گروپوں سے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

بات چیت آئندہ ہفتے قطر میں ہو گی، مذاکراتی عمل میں تمام دھڑوں کے ذاتی حیثیت سے شریک ہونے کا منصوبہ ہے۔

 

Advertisement