افغانستان کے صدر رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، ذرائع

Last Updated On 24 June,2019 11:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ افغان صدر دورے کے پہلے روز وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی 28 جون کو لاہور جائیں گے اور لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔
 

Advertisement