دوحہ: (دنیا نیوز) قطر میں ورلڈ اتھلیٹس چیمپئن شپ کے لیے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم مکمل کر لیا گیا، فٹبال ورلڈکپ سے پہلے اتھلیٹکس کا دس روزہ ایونٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ میں خلیفہ سٹیڈیم عالمی مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار کر لیا گیا، لش پش سڑکیں اور سٹیڈیم توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
رننگ کی دس روزہ ورلڈ چیمپئن شپ جمعہ کو شروع ہو گی، دنیا بھر سے آنے والے اتھلیٹکس ٹیموں کی میزبانی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
2022ء میں فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں ہونے والی رننگ چیمپئن بڑا ٹیسٹ قرار دیدی گئی ہے۔
تپتے صحراؤں میں بنے اس اسٹیڈیم کے آس پاس 40 ڈگری تک گرمی پڑتی ہے، گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے شام میں رننگ مقابلے ہوا کریں گے۔