راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور قطری امیری گارڈ کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار کی تعریف کی اور پاک قطر دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔