بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے مابین میچ بےنتیجہ ختم، مشتعل تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی، جلاو گھیراو

Last Updated On 19 December,2019 09:31 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش لیگ میں فٹبال کا تگڑا مقابلہ بے نتجہ ختم، سارا مزہ کرکرا ہو گیا۔ روایتی حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی چھائے تو رہے لیکن کوئی گول نہ کر سکے، دونوں ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ، ہنگامہ آرائی سے سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔

کیمپ ناؤ کے تاریخی اسٹیڈیم میں تاریخ ساز فٹبال مقابلہ بے نتیجہ، تاریخ رقم نہ کر سکا۔ چیمپئن اور میزبان ٹیم کے لیونل میسی اور سوآریز سمیت اسٹار کھلاڑی کوئی جادو نہ دکھا سکے۔

روایتی حریف رالک میڈرڈ کے بینزیما کریم جیسے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے، گول کے یقینی چانسز ضائع ہونے سے میچ سنسنی خیز بنا رہا۔

ادھر گراؤنڈ میں بے نتجہ میچ نے فٹبال دیوانوں کا مزہ کرکرا کر دیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ دوسری جانب اسٹیڈیم کے سامنے پولیس اور مشتعل تماشائی آمنے سامنے آ گئے جس سے سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔ منچلوں نے پولیس وین پر حملے کیے، آگ لگا کر احتجاج کیا، پکڑ دھکڑ بھی ہوتی رہی۔