جرمن فٹبال لیگ: ہوفن ہیم نے مضبوط حریف ڈورٹمنڈ کو پچھاڑ دیا

Last Updated On 21 December,2019 04:38 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں ہوفن ہیم نے مضبوط حریف ڈورٹمنڈ کو دو ایک کی شکست سے دوچار کر دیا ، سولہویں نمبر کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں برتری ختم کی پھر بازی جیت لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں فٹبال کا میلہ عروج پر پہنچ گیا، لیگ کی نمبر سولہ ٹیم ہوفن ہیم کا تگڑی ٹیم بروشیا ڈورٹمنڈ سے جوڑ پڑا۔

ڈورٹمنڈ نے تجربہ کاری اور پوزیشن کی برتری بٹھاتے ہوئے 70ویں منٹ گول کر دیا،،، ایک صفر کی سبقت نےمیزبان ہوفن ہیم کے لیے ٹینشن

89ویں منٹ سارجس Sargis کے سکور نے حساب برابر کر دیا، مقابلہ اعصاب شکن بنا لیا۔ میچ ختم ہونے سے صرف تین منٹ پہلے کریمرکKramaric کے گول نے بازی پلٹ دی۔ اسی دو ایک کی فتح اپنے نام کی۔