فٹبال پریمئر لیگ:آرسنل نے مانچسٹر کو زیر کر لیا

Last Updated On 02 January,2020 04:46 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا سال نو کا مایوس کن آغاز ہو گیا، آرسنل نے دو صفر سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پا لی، ویسٹ ہیم نے برن ماؤتھ کو چار صفر کی ہار سے دوچار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہردلعزیز کھیل فٹبال میں نئے سال کے نئے نتائج سامنے آنے لگے، پریمئر لیگ میں ٹاپ فائیو مانچسٹر یونائیٹڈ اور دس نمبر کی ٹیم آرسنل سے میچ ہوا۔

آرسنل نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، آٹھویں منٹ خوبصورت گول کر کے برتری حاصل کی۔ بیالیسویں منٹ دوسرے گول نے سکور ڈبل کر دیا، یہی سبقت میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ دو صفر کی جیت سے آرسنل نے پوائنٹس ٹیبل پر ترقی پائی۔

ایونٹ کا دوسرا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برن ماؤتھ کو چار صفر کی شکست سے دوچار کیا، نوبل نے پنلٹی سمیت دو گول سکور کیے۔

ویسٹ ہیم نے مزید دوبار گیند کو جال میں ڈال کر بڑی جیت اپنے نام کی، بائیس پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بھی اچھی جمپ لگائی۔