انگلش فٹبال: مانچسٹر یونائیٹڈ نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 4-1 سے قابو کر لیا

Last Updated On 27 December,2019 01:03 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے19ویں میچ ویک میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 4-1 سے مات دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایورٹن نے برنلے کو 0-1 سے قابو کیا۔ کرسٹل پیلس نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 1-2 سے شکست دی۔ ساؤتھمپٹن نے چیلسی کو 0-2 سے دھول چٹا دی۔

آسٹن ولا نے ناروچ سٹی کو 0-1 کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ ٹوٹنہم نے برائٹون اینڈ ہوو البائن پر 1-2 سے غلبہ پایا۔ آرسنل کا بورنے ماؤتھ اور شیفیلڈ شیلڈ کا وٹفورڈ سے میچ 1-1 کے یکساں سکور سے برابر رہا۔