لندن: (دنیا نیوز) فٹبال ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں لیورپول کے اٹھارہ سالہ جونز کے حیران کن گول سے حریف ایورٹن کا بوریا بستر گول ہو گیا۔
اینفلیڈ کے فٹبال اسٹیڈیم میں لیورپول اور ایورٹن کا تگڑا مقابلہ، ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی کی دوڑ میں زور کا جوڑ پڑا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔
اعصاب شکن مقابلے میں سنسنی اور زیادہ تیزی آ گئی، اکہترہویں منٹ اٹھارہ سالہ جونز نے حیران کن کک لگائی، سوئنگ کرتی بال گول پوسٹ کے پول سے ٹکرا کر جال میں داخل ہو گئی۔
ایک صفر کی برتری نے جیت دلوا دی، لیورپول نے ایورٹن کا بستر گول کر دیا۔ فاتح ٹیم نے اپنی سرزمین پر فتح کی روایتی برقرار رکھی۔