فٹبال ایف اے کپ، مانچسٹر سٹی نے پورٹ ویل کو چار ایک سے ہرا دیا

Last Updated On 05 January,2020 10:54 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) فٹبال ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر سٹی نے پورٹ ویل کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا۔

اتحاد اسٹیڈیم کے تاریخی میدان میں یادگار مقابلہ، فٹبال ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر سٹی اور پورٹ ویل کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ اسٹارز سے جڑی مانچسٹر سٹی نے 20ویں منٹ گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔

پینتیسویں منٹ کے گول سے حساب برابر، آگیرو کی کامیابی سے سٹی کی دو ایک سے سبقت پر پہلا ہاف ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کا زیادہ جارحانہ انداز میں آغاز ہوا، مانچسٹر سٹی کی طرف سے مزید دو گول اسکور کیے گئے۔ چار ایک کی جیت سے مانچسٹر سٹی نے ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔