میڈرڈ: (دنیا نیوز) دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال میں صرف پرفامنس ہی نہیں بلکہ کمائیاں بھی بڑی خبر بنتی ہیں، پریمئر لیگ میں اسپینش کلب بارسلونا گذشتہ سال سب سے زیادہ مال بنانے والی ٹیم قرار پائی، میسی کی کلب نے سب سے زیادہ چار سو اکتالیس اعشاریہ ایک ملین پاؤنڈ کمائے۔
فٹبال کے جوشیلے بھڑکیلے کھیل میں ہار جیت کا ریکارڈ ہی نہیں بلکہ زیادہ کمائی کے بھی کارنامے، شماریاتی رپورٹ کے مطابق سال دوہزار انیس کی پریمئر لیگ میں سب سے زیادہ مال بارسلونا نے کمایا۔
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار سوآریز اور لیونل میسی کی کلب بارسلونا نے گذشتہ سال سات سو اکتالیس اعشاریہ ایک ملین پاؤنڈ کمائے، دوسرے نمبر پر روایتی حریف کلب ریال میڈرڈ رہی جنہوں نے چھ سو سڑسٹھ اعشایہ پانچ ملین پاؤنڈ اکٹھے کیے۔
سال بھر میں چھ سو ستائیس اعشاریہ ایک ملین پاؤنڈ بنانے والی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو تیسرا نمبر ملا، بائرن میونخ چوتھے اور نیمار جونئر کی کلب پیرس سینٹ جرمین پانچویں نمبر پر پائی گئی جبکہ مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح کی کلب لیورپول کا اس درجے میں ساتواں نمبر ہے۔