لندن: (دنیا نیوز) فٹبال ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ ری پلے میں ٹوٹنہم نے مڈلزبرو کو دو ایک سے ہرا دیا، گول کیپر کی ٹوٹل ناکامی نے ٹیم کو دو ایک کی شکست سے دوچار کر دیا۔
انگلش سرزمین پر دنیا کا ہردلعزیز کھیل فٹبال، ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ ری پلے میں ٹوٹنہم کا مڈلزبرو سے آمنا سامنا ہوا، نئے منیجر جوزے مورینو نے دبنگ اسٹائل اپنایا تو کھلاڑیوں کا انداز جارحانہ رہا، پندرہویں منٹ حریف گول کیپر کی غلطی مڈلز برو کو مہنگی پڑی، پہلے ہی ہاف میں ٹوٹنہم کو برتری مل گئی، دوسرے ہاف میں بھی تابڑ توڑ حملے جاری رہے۔
میچ کے اختتام پر بڑی مشکل سے کمزور حریف نے واحد گول کیا تاہم دو ایک کی جیت سے ٹوٹنہم کا جادو برقرار رہا۔