انگلش فٹبالر لیوسیا برونز سال کی بہترین کھلاڑی کیلئے نامزد

Last Updated On 24 March,2020 05:41 pm

لندن: (دنیا نیوز) انگلش فٹبالر لیوسیا برونز کو سال کی بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ویمن اسپورٹس ایوارڈ کا اعلان کر دیا، اٹھائیس سالہ فٹبالر کو سال 2020ء کی بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

پانچ بہترین ویمن فٹبالرز میں سے انگلینڈ اور لیون کی لیوسی برونز کو ایوارڈ دیا جائے گا، انہوں نے 81 میچز میں نمائندگی کی، انگلینڈ کو ورلڈکپ دوہزار انیس کے سیمی فائنل تک رسائی دلائی تھی۔