نوکری صرف سونا، معاوضہ 1350 برطانوی پاؤنڈز

Last Updated On 11 March,2020 05:22 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک کمپنی کی طرف سے شہریوں کو آفر کی گئی ہے کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو کئی دن تک سو سکیں۔ نوکری حاصل کرنے والے شخص کو 1350 برطانوی پاؤنڈز (دو لاکھ 90 ہزار روپے) کا معاوضہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بہت سے لوگوں کو نیند بہت پیاری ہوتی ہے اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی کبھی نہ جگائے اور وہ ہمیشہ سوتے ہی رہیں۔ اب ایسے لوگوں کے لیے نادر موقع ہے کہ وہ سو کر بھی اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیلی سٹار کے مطابق برطانیہ میں فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیاءبنانے والی ایک کمپنی کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو کئی دن تک سو سکیں۔ جو شخص اس نوکری کے لیے آئے گا اسے 1350پاﺅنڈ (تقریباً2لاکھ 80ہزار روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔

اس کمپنی کے ماہرین لوگوں کے سونے کے مختلف انداز پر تجربات کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی مصنوعات کو اسی نسبت سے بہتر بنا سکیں۔

اس تحقیق میں ماہرین یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ روشنی اور آواز نیند کو اس طرح متاثر کرتی ہیں۔ جو لوگ اس نوکری کے لیے درخواستیں دیں گے ان میں سے چند لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ نوکری کے لیے گزشتہ روز سے درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے۔ خواہش مند لوگ ہلیریز (hillarys) کی ویب سائٹ پر درخواست د ے سکتے ہیں، جہاں باقی تمام معلومات بھی مہیا کی گئی ہیں۔