لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جو چونکا دیتی ہیں ان پر فوری طور پر یقینی کرنا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم برطانیہ سے ایک خبر آئی ہے، 21 سالہ لڑکی نے کم عمر ترین دادی بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’دی سن‘ کے مطابق برطانوی لڑکی کا نام بیکا کیلے ہے جس نے دو سال قبل ایک 56 سالہ شخص کے ساتھ شادی کی جس کا نام مارک ہے۔
مارک کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا تھا جس کے ہاں اب ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کے بعد بیکا برطانیہ کی کم عمر ترین دادی بن گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیکا کے شوہر مارک کا یہ ایک بیٹا نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل 7 بچوں کا باپ ہے اور ان میں سے چار بچے بیکا سے بڑی عمر کے ہیں۔
مارک اور بیکا کی ملاقات 5سال قبل ایک راک کنسرٹ پر ہوئی تھی جب اس کی عمر صرف 16سال تھی۔ اس کے تین سال بعد وہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور اب وہ بھی ایک چار ماہ کی بیٹی کے ماں باپ بن چکے ہیں۔
بیکا کا کہنا ہے کہ ہ سچ ہے کہ مجھے اس عمر میں نانی یا دادی کہلانا اچھا نہیں لگتا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ مارک کی فیملی اب میری فیملی ہے اور میں اس کے پوتے پوتیوں کی دادی ہی کہلاﺅں گی۔