مودی سرکار پر تنقید کرنے والی برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر دہلی ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ

Last Updated On 17 February,2020 06:18 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر مودی سرکار پر تنقید کرنے والی برطانوی ایم پی کو دہلی ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پہنچنے پر برطانوی ایم پی ڈیبی ابراہمس سے توہین آمیز اور مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔ ایم پی کا کہنا تھا کہ دیگر مسافروں کے ساتھ امیگریشن ڈیسک پر گئی، میری تصویر لی گئی۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر حکام نے بتایا کہ میرا ویزہ مسترد کردیا گیا ہے۔

ڈیبی ابراہمس کا کہنا تھا کہ بھارتی آفیسر میرا پاسپورٹ لے کر 10 منٹ کے لئے غائب ہو گیا، واپس آنے پر بھارتی آفیسر بدتمیزی سے پیش آیا، مجھ پر چیخ کر اپنے ساتھ آنے کا کہا۔

برطانوی ایم پی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آفیسر مجھے ڈی پورٹی سیل کی جانب لے گیا تاکہ مجھے واپس بھیجا جاسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیبی براہمس آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی چیئرپرسن بھی ہیں۔