سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے سرینگرسے مزید چارنوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ چیئرمین آل پارٹیزحریت کانفرنس سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں کمی نہ آسکی۔ بھارتی فورسزنے مزید 4 نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔۔۔چاروں افرادکا تعلق سرینگرسے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینئر رہنما سیّد علی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر بھارتی فورسز کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ قابض فوج کی بھاری نفری کی موجودگی نے عوام میں خوف وہراس پھیلا دیا۔
کنونیئر آل پارٹی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ چیئرمین آل پارٹیزحریت کانفرنس کو بھی نقل وحمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حریت رہنما کی طبعیت خراب ہے اورسوشل میڈیا پر افواہوں کا بازارگرم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افواہوں کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں کشمیریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری طرف کنوینئر آل پارٹی حریت کانفرنس عبداللہ گیلانی نے عوام سے بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔