اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کال پر کشمیر آور دنیا اور بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا صارفین نے کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کیا۔
کشمیر آور دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ، بھارت میں بھی کشمیر آور دوسرے نمبر پر نظر آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹوئٹس کئے گئے۔ سیو کشمیر کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
پاکستانی صارفین کا کہنا تھا ایک قوم ایک آواز ہم کشمیر کےساتھ ہیں۔ لوگوں نے کشمیر آور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا لوگوں کی غیرمتوقع تعداد گھروں سے نکل آئی۔ معمر شہری بھی پیش پیش رہے۔
ایک نوجوان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر بھارت پریشان ہو گیا۔ ایک بچہ کشمیر کی آزادی کا بینر پکڑے بھی نظر آیا۔