کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے: فردوس عاشق اعوان

کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کیساتھ منائے گا، کشمیر میں بہنے والے لہو کی چھینٹے ہمارے دلوں پر گرتے ہیں، آج یوم آزادی زیادہ جوش و جذبے سے منانے کی ضرورت ہے، آج کوئی سیاسی بیانیہ یا ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا متحد ہو کر اپنی آواز عالمی فورم تک پہنچا سکتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے، وہ دن دور نہیں جب کشمیری جشن آزادی منائیں گے۔