سری نگر: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک میجر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی افسر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا جس کے دوران دھماکا ہوا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ وادی میں پلوامہ میں ایک حملے میں 44 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد بھارتی حکام نے بغیر تحقیقات کے بے بنیاد الزام پاکستان پر لگا دیا۔
یہ بھی واضح رہے کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی کارستانی، تانے بانے ملنے لگے، عادل ڈار کے بھارتی فوج کی حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی پولیس کے ڈی آئی جی نے عادل ڈار کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا تھا۔
پلوامہ حملے میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے والے عادل ار کے بھارتی فوج کے حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 10 ستمبر 2017 کو شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فورسسز نے 2 فریڈم فائٹرز کو شہید کیا تھا، اسی جھڑپ کے دوران عادل ڈار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پلوامہ حملہ آر ایس ایس کا مودی سرکار کو ویلنٹائن ڈے کا گفٹ ہے، بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پلوامہ حملہ بھارت کے پارلیمانی الیکشن جیتنے کی حکمت عملی ہے۔
ادھر پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا، انتہا پسندوں نے مسلمانوں خصوصی طور پر کشمیری طلباء اور دکانداروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بلوائیوں نے دکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور کشمیریوں کو بھارت سے نکل جانےکا کہا، گزشتہ روز بھی انتہا پسندوں نے جموں میں مسلمانوں کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی تھی، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔