سری نگر: (دنیا نیوز) شہید افضل گورو کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز جگہ جگہ تعینات ہیں، دو شہروں سے 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
شہید افضل گورو کی ساتویں برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال، بھارتی پولیس نے ہڑتال کی کال پر یاسین ملک کے خلاف کیس درج کر لیا گیا۔ مختلف علاقوں میں احتجاج کے پیش نظر بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز تعینات ہیں۔
بھارتی فورسز نے بڈگام اور بانڈی پورہ میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے کشمیر کو قید خانہ بنا رکھا ہے۔