ایڈنبرا: (ویب ڈیسک) دنیا کے کچھ ممالک میں جانوروں پر بدترین ظلم کیا جاتا ہے، تاہم کچھ ممالک میں جانوروں کے حقوق کے لیے حکومتیں کام کرتی ہیں، اسی حوالے سے ایک خبر سکاٹ لینڈ سے آئی ہے جہاں پر دنبے کے منہ پر مکارنے پر کسان کو 715 امریکی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد) کا جرمانہ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ میں دنبے کے منہ پر مُکا مارنے والے کسان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔59 سالہ ولیم براؤن نامی کسان پر سکاٹ لینڈ کے جانوروں کی صحت اور بہبود ایکٹ 2006 کے سیکشن 19 کے تحت 715 ڈالرز (تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد) جرمانہ عائد کیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کسان پر اس وقت جرمانہ عائد کیا گیا جب اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے فارم میں دو دنبوں کو مُکا مارا تھا۔
اس ضمن میں جانوروں پر مظالم کے خلاف سرگرم سکاٹش سوسائٹی (ایس پی سی اے) کی جانب سے تحقیقات کی گئی تھیں۔
سکاٹش ایس پی سی اے کے چیف انسپکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ جرمانہ ایک انتباہ کا کام کرے گا کہ جانوروں کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل ناقابل قبول ہے۔