برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال کپ میں چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے ہوفن ہیم کو 3-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ادھر ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں برابر میچ کے آخری لمحے ساؤتھمپٹن کے خلاف سن SON کے گول سے ٹوٹنہم ہوٹسپر نے فتح سمیٹ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں فٹبال مقابلے جاری ہیں، بائرن میونخ اور ٹوٹنہم نے اعصاب شکن میچ جیت لیے۔
جرمن کپ کے دوران ہوفن ہیم کو 3-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایف اے کپ میں آخری لمحے کے دوران سن کے گول سے ساؤتھمپٹن کا بستر گول ہو گیا۔
جرمن کپ میں 19 بار کی چیمپئن ٹیم بائرن میونخ کا ہوفن ہیم Hoffenheim سے مقابلہ ہوا، پہلے دونوں اون گولز سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔
آٹھویں اور پھر بارہویں منٹ میں اون گول سے میچ توجہ کا مرکز بن گیا، مولر نے برتری کی دھاک بٹھائی، بائرن میونخ کے مزید کامیابیوں سے سکور تین ایک ہو گیا۔
ڈیبر Dabbur کے دو گولز سے سنسنی تو بڑھی لیکن ہوفن ہیکل کے آخری منٹ میں دو گول بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، پری کوارٹر فائنل میں چار تین سے ہار گئے۔
ادھر فٹبال ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں برابر میچ کے آخری لمحے سن SON کے گول سے ٹوٹنہم ہوٹسپر نے فتح سمیٹ لی۔
ساؤتھمپٹن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد تین دو کی شکست کا کڑوا گھونٹ نگلنا پڑا، دونوں اعصاب شکن مقابلوں سے فٹبال شائقین ہی ماہرین بھی محظوظ ہوئے۔