سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے دو پنلٹی گولز، یووینٹس تین صفر سے کامیاب

Last Updated On 03 February,2020 11:24 am

ٹیورن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں فٹبال کے زور کے جوڑ جاری ہیں، سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے دو پنلٹی گولز سے ان کی ٹیم یووینٹس تین صفر سے کامیاب ہو گئی، سپر اسٹار نے کلب گولز کی ففٹی بھی مکمل کر لی۔ ادھر اسپینش لیگ میں چیمپئن بارسلونا کے سترہ سالہ فیٹی نے دو گولز سے فتح دلا دی، بازی پلٹنے والے کھلاڑی لیونل میسی اور لیوئس سوآریز کوئی اسکور نہ کر سکے۔

اطالوی فٹبال میں سرفہرست یوونٹس کی ایک اور جیت، حریف فیورینٹینا کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو نے چالیس اور پھر اسی منٹ پر پنلٹیز پر کامیابی دلائی. ان دو گولز سے سپر اسٹار نے دوہزار اٹھارہ سے یووینٹس کے ساتھ جڑے کرسٹیانو رونالڈو کے 70 میچز میں 50 گولز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ اس تین صفر کی جیت سے یوونٹس نے ٹاپ پوزیشن زیادہ مستحکم کر لی۔

ادھر اسپینش لیگ میں نمبر ٹو بارسلونا کا لیوینٹے سے جوڑ پڑا، چیمپئن ٹیم بارسلونا کے ٹین ایجر فیٹی تیس منٹ بعد پہلی کامیابی دلائی ، سترہ سالہ ابھرتے ہوئے اسٹرائیکر نے اگلے ہی منٹ اسکور کو ڈبل کر دیا۔

سپر اسٹار لیونل میسی اور لوئس سوآریز کوئی گول تو نہ کر سکے لیکن حریف ٹیم کے لیے دباؤ کا شکار رہے، اضافی منٹ میں صرف ایک گول کر کے کچھ عزت بچائی۔