روم: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے خلاف کھلاڑیوں کا بڑا اعلان، اطالوی کلب یووینٹس میں سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو سمیت ٹیم نے 4 ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وبائی وائرس کے باعث کھیلوں کے میدان ویران ہیں، پوری دنیا کڑے امتحان میں ہے، سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کے معروف کلب یووینٹس نے بڑا اعلان کر دیا۔ مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور میجر موآریزیو سمیت پوری ٹیم نے چار ماہ تک تنخواہیں کرونا فنڈ میں دے دیں۔
ایک اندازے کے مطابق کھلاڑیوں کے مارچ، اپریل، مئی اور جون کی تنخواہیں نہ لینے سے نو کروڑ یورو کی خطیر رقم اکٹھی ہو جائے گی۔ اس سے پہلے رونالڈو کے روایتی حریف لیونل میسی بھی دس لاکھ یورو عطیہ کر چکے ہیں۔