بیلاروس فٹبال لیگ، بریسٹ نے آئسلوچ کو ہرا کر تین ایک سے فتح نام کر لی

Last Updated On 14 April,2020 11:18 am

منسک: (دنیا نیوز) بیلاروس میں فٹبال شائقین نے کورونا کو کک مار دی، بریسٹ اور آئسلوچ کے درمیان میچ میں ہزار سے زائد تماشائی سٹینڈز میں نظر آئے، ماسک پہننے اور مناسب فاصلہ رکھنے کی احتیاط کو بھی گول کر دیا، الٹا اسٹینڈز کو فُل ہاؤس دکھانے کے لیے تماشائیوں کی ڈمیز کا منفرد آئیڈیا پیش کیا گیا۔

مغربی شہر گروڈنو میں بیلاروس فٹبال لیگ جاری، کورونا کے وبائی خطرات اور بائیکاٹ کے باوجود ہزار سے زائد تماشائی سٹینڈز میں موجود نظر آئے، احتیاطی تدابیر کو بھی آل آؤٹ کر دیا۔ اکثر ماسک کے بغیر تھے، مناسب فاصلہ رکھنے کی تدبیر پر بھی لات مار دی گئی، انٹری گیٹ پر اسکیننگ کی خانہ پری کی گئی۔

اسٹینڈز کو فُل ہاؤس دکھانے کے لیے تماشائیوں کی ڈمیز کا منفرد آئیڈیا پیش کیا گیا، مقامی ٹیموں بریسٹ اور آئسلوچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور بریسٹ نے تین ایک سے فتح اپنے نام کی۔

پوری دنیا کورونا کے ڈر سے گھروں تک محدود ہیں جبکہ واحد یورپی ملک بیلاروس میں الٹی گنگا بہنے لگی جس پر سب حیران ہیں۔