لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہریت یافتہ برازیل کے فٹبالر نیمار کی 52 سالہ والدہ نے بیٹے سے 6 سال چھوٹے نوجوان کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھانا شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق برازیلین فٹبالر کے والدین کی 4 سال قبل طلاق ہو گئی تھی۔ والدہ کی دوستی 22 سالہ تیاگو راموس سے ہو گئی ہے، ندائن نے دونوں کی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے محبت پر فخر کا اظہار کیا۔
دوسری جانب نیمار نے بھی اس رشتے کو قبول کر لیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ ’’خوش رہیں، مجھے آپ سے محبت ہے‘‘۔
یاد رہے کہ رامو اس سے قبل 28 سالہ نیمار کا سپر فین بھی رہا ہے۔