جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے فاتحانہ انٹری ڈال دی، یونین برلن کو 0-2 سے ہرا دیا

Last Updated On 18 May,2020 08:56 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے فاتحانہ انٹری ڈال دی، یونین برلن کو 0-2 سے ہرا دیا، مینز اور کولن کا میچ دو دو کی برابری پر ختم ہوا۔

کورونا وائرس کے خطرات میں فٹبال گیم شروع، احتیاطی تدابیر کے ساتھ جرمن لیگ کے مزید دو میچ ہوئے، دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کا یونین برلن سے جوڑ پڑا۔

بائرمن میونخ کو چالیسویں منٹ پنلٹی پر برتری ملی، دوسرا گول 80 منٹ پر پیوارڈ نے کیا۔ دو صفر کی جیت سے کھلاڑی خوش ہو گے، خالی اسٹیڈیم میں کمنٹری کی گونج پڑی رہی۔

کولن اور مینز 05 کے درمیان مقابلہ دو دو سے برابر رہا، کولن کو چھٹے کی پنلٹی پر سبقت ملی، دوسرے ہاف میں برتری ڈبل ہوئی لیکن حریف مینز فائیو کے دو گولز نے اسکور برابر کر دیا۔