برلن: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران فٹبال میلہ سج گیا، ڈِس انفیکٹڈ بال اور خالی اسٹیڈیم میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جرمن لیگ شروع ہو گئی، ڈورٹمنڈ نے شیلکے کو چار صفر سے زیر کیا، لیپز اور فریبرگ کا میچ ایک ایک سے برابر رہا، ویڈیو ریفرل کے فیصلے نے مزہ کرکرا کر دیا۔
وبائی وائرس کے خطرات اپنی جگہ، جرمنی میں فٹبال کی رونقیں آباد ہو گئیں۔ ڈِس انفیکٹڈ بال، خالی اسٹیینڈز اور احتیاطی تدابیر میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش برقرار ہے۔
معروف لیگ بنڈس لیگا شروع، ڈورٹمنڈ نے شیلکے کو چار صفر سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر لیا۔ ہالینڈ نے انتیسویں منٹ برتری دلائی، گیریو نے دو گول اسکور کیے، ہیزرڈ کی واحد کامیابی سے ٹوٹل چار صفر تک پہنچ گیا۔
وولفزبرگ اور برلن نے جیت اپنے نام کی، لیپزگ اور فریبرگ کا مقابلہ ایک ایک سے بے نتیجہ ختم ہوا، ویڈیو ریفرل سے فریبرگ کی فتح یقینی نہ ہو سکی۔ خوشی منانے کا اسٹائل بھی بدل گیا، گلے ملنے کے بجائے صرف کہنیاں ٹچ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔