ڈھاکہ: (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیشی فٹ بال فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وجہ سے وبائی صورتحال کے پیش نظر سیزن 2019-20ء ختم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ کے وسط میں مقابلوں کو روک دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز بی ایف ایف کی ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں فٹ بال لیگ کا 12واں ایڈیشن ختم، ٹیموں کی تنزلی اور ترقی پر فیصلہ سمیت کیلنڈر سے آزادی کپ کا خاتمہ کیا گیا۔
سینئر نائب صدر عبدالسلام کا کہنا تھا کہ لیگ کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار پروفیشنل فٹ بال لیگ کمیٹی کو نہیں ہے جس پر ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔
میٹنگ سے قبل ہم نے اپنی لیگ کے بارے میں اے ایف سی سے رائے لی اور پھر باہمی مشاورت سے رواں سیزن کے ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔