سئول: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر فٹبال لیگ میں تماشائیوں کی جگہ جنسی جذبات ابھارنے والی گڑیا کی ڈمیز رکھنے پر سئول کلب پر 67 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا گیا، کلب انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے شائقین سے معافی مانگ لی۔
لاک ڈاؤن کے دوران جنوبی کوریا میں فٹبال میلہ سجا، سئول کلب کو احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنا مہنگا پڑ گیا، خالی اسٹینڈز کو جعلی تماشائیوں سے بھرنے کا آئیڈیا کی آڑ میں مختلف ٹیم کلرز اور ماسک اور ٹی شرٹس پہنے میل فیمیل جنسی گڑیا کی ڈمیز کو اسٹیڈیم میں رکھا گیا۔
لیگ انتظامیہ نے کورونا عذر مسترد کرتے ہوئے کلب کو 67 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا۔ کہا گیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، اسٹیڈیم میں ڈمیز رکھنا اور جنسی جذبات کو ابھارنا دھوکہ دہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس پر سئول کلب نے بھی سیکس کیریکٹرز کا انتخاب غلطی قرار دیتے ہوئے دکھی پرستاروں سے معافی مانگ لی، ساتھ آئندہ میچز میں اپنی حکمت عملی بدلنے کا وعدہ کیا۔