جرمن فٹبال لیگ: کولن کا ایک اور میچ بے نتیجہ ختم، آخری منٹس میں 2 گول شکست سے بچا گئے

Last Updated On 25 May,2020 09:55 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں کولن کا ایک اور میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، ڈیسل ڈورف کے خلاف آخری منٹس میں دونوں ہیڈر گولز نے شکست سے بچا لیا، بغیر شائقین اعصاب شکن مقابلے سے سب محظوظ ہوئے، مینز اور شیلکے کی بری شکست بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

لاک ڈاؤن کے دوران جرمنی میں فٹبال میلہ، کولن اور فورچونا ڈسل ڈورف کے خلاف میچ سنسنی خیز ثابت ہوا، اکتالیسویں منٹ پر فورچونا کو برتری ملی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی فورچونا کے کھلاڑی چھائے رہے، تھومی نے اکسٹھویں منٹ پر گول کر کے اسکور ڈبل کر دیا۔ تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس رہی، یکطرفہ میچ میں کولن کا شاندار کم بیک، اٹھاسی منٹ پر موڈیسے کے ہیڈر نے گول کر کے گویا میچ میں جان ڈال دی۔

اس کے تین منٹ بعد یعنی اضافی منٹ ہیڈر نے اسکور برابر کر دیا، یقینی شکست سے بچنے والے کولن کھلاڑیوں کا دوسرا میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ جرمن فٹبال لیگ میں لیپی زیگ نے مینز کو پانچ صفر سے ہرایا جبکہ شیلکے کو تین صفر کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔