برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے ڈورٹمنڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ وولفزبرگ نے چار ایک سے میدان مار لیا۔ فریبرگ اور بریمن کے میچ بے نتیجہ رہے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران پہلی فٹبال لیگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ جان لیو وائرس کا شکار ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جرمن فٹبال میدان آباد ہوا تو سب سے پہلا جوڑ دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کا حریف ڈورٹمنڈ سے پڑا۔ تینتالیسویں منٹ کیمیچ نے خوبصورت گول سکور کیا، یہی کامیابی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
دوسرا میچ وولفزبرگ اور لیورکیون کے درمیان ہوا۔ وولفزبرگ کی طرف سے پونگریکک نے دو بار بال کو جال میں ڈالا۔ مزید دو گولز سے وولفزبرگ نے چار ایک کی فتح اپنے نام کی۔ فریبرگ اور فرینکفرٹ کا میچ تین تین کی برابری پر ختم ہوا۔ گلیڈبیچ اور بریمن کے اعصاب شکن مقابلے میں کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔