جرمن فٹبال لیگ میں لیپزگ نے کولن کو چار دو کی شکست سے دوچار کر دیا

Last Updated On 02 June,2020 09:32 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں لیپزگ نے کولن کو چار دو کی شکست سے دوچار کر دیا، فاتح ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل پر ترقی حاصل کر لی، اب دوسرے نمبر پر نظریں جما لیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران جرمنی میں فٹبال مقابلے جاری، لیپزگ اور کولن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، کولن کے کورڈوبا نے ساتویں منٹ گول کر ٹیم کو برتری دلائی جس سے میچ میں فُل تیزی آئی۔

تماشائیوں کے بغیر کھیلے جا رہے ایونٹ جوش کا منظر بیسویں منٹ چیکک نے گیند کو جال میں ڈال کر حساب برابر کر دیا، اڑتیسویں منٹ لیپزگ کو دوسری کامیابی ملی، یوں دو ایک کی برتری پر پہلا ہاف ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں میں لیپزگ نے مزید دو گول کیے اور دو کے مقابلے میں چار کے اسکور سے فتح سمیٹی۔ شاندار جیت کا ڈبل فائدہ، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

لیپزگ نے دو پوائنٹ کا فرق ختم کر کے ڈورٹمنڈ سے پوزیشن چھیننے کی ٹھان لی۔