برلن: (دنیا نیوز) فٹبال جرمن لیگ کے واحد میچ میں فرینکفرٹ نے بریمن کو تین صفر سے ہرا دیا، فاتح کھلاڑیوں نے کامیاب حکمت عملی، مضبوط دفاع اور پھر اٹیک کا شاندار مظاہرہ کیا، ساٹھویں منٹ کے بعد گول گول اور گول کی گونج پڑ گئی۔
لاک ڈاؤن کے دوران جرمن فٹبال لیگ کے مقابلے جاری، فرینکفرٹ اور بریمن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، تابڑ توڑ حملے پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔
فرینکفرٹ کی زبردست پلاننگ اور مضبوط دفاع سے حریف کھلاڑی خوب تھکے تاہم ساٹھویں منٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ پھر گول گول کی گونج پڑ گئی، تین صفر کی کامیابی اپنے نام کی۔ خالی اسٹیڈیم میں بھی دلچسپ میچ کا ڈبل مزہ آیا۔