برلن: (دنیا نیوز) جرمن کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھی فیصلہ کن ثابت ہو گیا، ٹاپ ٹیم بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرا کر ٹائٹل مقابلے میں جگہ بنا لی، چار جولائی کو لیور کیوزن سے جوڑ پڑے گا۔
لاک ڈاؤن کے دوران جرمنی میں فٹبال میدان آباد، احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بائرن میونخ اور فرینکفرٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، پریزک نے 14ویں منٹ گول کر کے ٹاپ ٹیم کو برتری دلائی، اسی اسکور پر پہلا ہاف ختم ہوا۔
دوسرے ہاف میں فرینکفرٹ کے گول سے اسکور برابر، میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ چوہترویں منٹ لیوانڈوسکی کے گول نے ٹاپ ٹیم کو پھر سبقت دلا دی، سپر اسٹار کھلاڑی نے سیزن کا پینتالیسواں گول کیا۔
جرمن کپ فائنل چار جولائی کو برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بائرن میونخ اور لیورکیوزن کی ٹیموں میں زور کا جوڑ پڑے گا۔