سربین فٹبال کپ میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی، پٹرول بم برسائے، کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی

Last Updated On 11 June,2020 10:41 am

بلغراد: (دنیا نیوز) سربین فٹبال کپ میں پہلی بار تماشائیوں کی آمد سے پہلا پھڈا ہو گیا، پارٹزن کا واحد اور فیصلہ گول ہنگامہ خیز ثابت ہوا، مداحوں نے مشتعل ہو کر ہلڑ بازی کی اور پٹرول بم برسائے۔

لاک ڈاؤن کے دوران سربین فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پارٹزن اور ریڈاسٹار کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، لائیو میچ دیکھنے کے لیے پہلی بار تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی۔

پارٹزن کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا تو پرستار مشتعل ہو گئے، ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ پٹرول بم اور آتشبازی کے سامان کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔گراؤنڈ کے میدان جنگ بننے پر پولیس اِن ایکشن ہوئی، کھلاڑیوں کو تحفظ دیا۔