میڈرڈ: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن ایس او پیز میں سپینش فٹبال لیگ بھی شروع، سپر سٹار لیونل میسی کا انجری ٹائم میں گول، ٹاپ ٹیم بارسلونا نے میلورکا کو چار صفر سے پچھاڑ دیا۔
تفصیل کے مطابق کورونا وائرس حملوں کے باعث تین ماہ بعد سپین میں بھی فٹبال گیمز بحال کر دی گئی ہیں۔ لالیگا میں نمبر ون بارسلونا اور میلورکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔
بارسلونا کو دوسرے ہی منٹ برتری مل گئی۔ سینتیسویں منٹ بریتھویٹ کے گول سے سکور ڈبل ہو گیا۔ خالی سٹیڈیم میں بھی چیمپئن ٹیم پرجوش کھیل کا مظاہرہ کیا۔ البا نے بال کو جال میں ڈال دیا۔
مقررہ وقت ختم ہو گیا تو انجری ٹائم شروع ہوا۔ مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے ایکشن میں آتے ہوئے اضافی وقت کے تیسرے منٹ سپر گول کر دیا۔ چار صفر کی بڑی جیت سے بارسلونا نے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ مستحکم کر لیا۔